Wednesday, January 28, 2015

Unity of the Ummah - خواب ۔ وحدت امت کا

خواب  ۔ وحدت امت کا
میرے پلکوں میں ایک خواب سجا  ہے۔
جسے میں بھی دیکھتا ہوں۔
جو آپ بھی دیکھتے ہوں گے۔
اور جسے ہر مسلمان دیکھتا ہے۔
یہ خواب ہے ’’وحدتامت کی‘ امت میں اتحاد و اخوت‘ ا تحاد بین المسلمین ‘‘ کی
لوگ کہتے ہیں:جب صرف دو فرقے تھے تب یہ امت متحد نہ ہوسکی۔ اب کیا ہوگی‘ اب یہ اتحاد و اخوت کی خواب دیکھنا کیسا؟
کتنے امت کے حقیقی خیر خواہ اتحاد امت کی خواب دیکھتے دیکھتے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
لیکن آج بھی امت میں اس خواب دیکھنے والوں کی کمی نہیں۔
ہم بھی مایوس نہیں ہیں۔
ہم بھی یہ خواب دیکھ رہے ہیں۔
اس امت کو متحد ہونا ہے۔
زیادہ دور کی بات نہیں۔
بر صغیر کے مسلمان مجموعی طور ’’  لا الہ الا اللہ ‘‘پر متحد ہوئے‘توحید پر متفق و متحد ہوئے۔
اورفلاح پائی ۔۔۔ کامیاب ہوئے۔
پاکستان جیسے عظیم ملک بنانے میں کامیاب ہوئے۔
یہ توحید ہی ہماری کامیابی کی ضامن ہے‘ ہماری اتحاد و اتفاق کی ضامن ہے۔
جب بھی یہ امت متحد ہوگی‘ اسی کلمۂ توحید پر ہوگی۔
اس کا تجربہ ہم کر چکے ہیں‘ اس کا عملی ثبوت دے چکے ہیں۔
توحید کی برکتوں سے  ہم نے پاکستان حاصل کیا ‘
ہم نے عہد کیا اور دستورِ پاکستان بنایا :
۔۔۔ ۔   اس کائنات کا حقیقی حاکم صرف اللہ  ہے۔
۔۔۔ ۔   صرف اللہ کا حکم ماننا ہے
۔۔۔ ۔   صرف اللہ کا حکم نافذ کرنا ہے اور
۔۔۔ ۔   قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی اصولوں کے مطابق جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور معاشرتی انصاف کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے ملک چلانا ہے۔
۔۔۔ ۔   مسلمانوں کو اس قابل بنانا ہےکہ وہ اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی تقاضوں کے مطابق ڈھال سکیں۔
لیکن پھر ہم نے بد عہد ی کی اور عمل اس کے برعکس کیا۔
ہم نے قرآن و سنت کو پس پشت ڈال کر
... ...  ہر طاغوت کا حکم مانا۔
... ...  ہر طاغوت کا حکم نافذ کیا۔
... ...  ہر طاغوت کا خدا بنایا۔
... ...  لسانیت ہمارے  خدا بنے‘
... ...  علاقائیت ہمارے خدا بنے‘
... ...  مذہبیت ہمارے خدا بنے‘
... ...  قومیت ہمارے خدا بنے‘
... ...  صوبائیت ہمارے خدا بنے۔
اور ملک کے دو ٹکرے  ہو گئے۔
امت جو اتحاد کی راہ پہ چلی نکلی تھی ایک بار پھر بکھر گئی
اور بکھرتی چلی گئی ۔۔۔۔۔۔۔
آج بدترین فرقہ واریت کا سامنا ہے۔
فساد ‘ دہشت گردی اور بربریت ہے۔
اور خون ہے ہمارے بچوں کی‘ ہمارے جوانوں کی‘ ہماری عورتوں کی اور ہمارے مردوں کی۔
یہ خون ہے امت کی ‘ امت محمدیہ کی
اس خون کا بہنا بند ہوگا صرف اتحاد سے
اور اتحاد ممکن ہے توحید سے
اور توحید ہے " لا الہ الا اللہ" کے معنی ومفہوم کو پورے طور پر سمجھتے ہوئے اس کے تقاضوں کو بروئے کار لانے کا نام۔
آج " لا الہ الا اللہ " تو سب مسلمان ہیپڑھتے ہیں لیکن منافقت کے ساتھ فرقہ واریت کا بت اپنے اپنے آستینوں میں لئے ہوئے۔
لہذا ضروری ہے کہ پہلے لا الہ سے فرقہ واریت  کےبت کی نفی کی جائے پھر عقیدہ وعمل سے توحید کی جھلک نمایا ہوگی اورامت میں اتحاد قائم ہوگا۔
اور اس اتحاد کی ضرورت ہے عام مسلمانوں کو۔
کرپٹ حکمرانوں اور کرپٹ مولویوں و ملاؤں کی اھوا و خواہشات تو لوگوں کو فرقوں میں بانٹ کر اور لڑا کر ہی پوری ہوتی ہے۔
انہیں کیا پڑی ہےامت کو اتحاد کی لڑی میں پرونے کی۔ 
وہ تو صر ف دکھا وے کیلئے سال میں ایک دو ’’ عالمی اتحاد بین المسلمین یا وحدت امت  یا اتحاد امت کانفرنس‘‘ ہی کر سکتے ہیں۔
سال میں ایک دو کانفرنس سے کیا ہونا۔
اتحاد کیلئےتو مسلسل اور پیہم سعی  کی ضرورت ہے۔
ہر لمحہ سونچنے کی ضرورت ہے‘
ہر لمحہ تڑپنے کی ضرورت ہے‘
عملی قدم  اٹھانے کی ضرورت ہے‘
اور عملی قدم توعام مسلمانوں نے ہی اٹھانا ہے۔
عام مسلمانوں کو بیدار ہونا ہے۔
آپس میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔
اوراتحاد پیدا کرنے کیلئے سمجھنا ہے:
توحید کیا ہے؟
رسالت کیا ہے؟
" لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ " کے معنی و مفہوم کیا ہیں، تقاضے کیا ہیں ؟
دین  کیا ہے ؟
" اَلدِّيْنُ النَّصِيْحَةُ:    دین خیر خواہی ہے" 
خیر خواہی کی جذبے کے ساتھ ہر " لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ "  کا اقرار کرنے والے کو پہلے مسلمان ماننا ہے ‘ پھر اگر ایمان و اعتقاد میں کوئی کمی پائی جائے تو اس کی احسن طریقے سے اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔
 احسن طریقے کیلئے ضروری ہے کہ اپنا علم مکمل ہو‘ اپنا ایمان مکمل ہو‘ اپنا عمل احسن ہو۔
قرآن و سنت کی روشنی میں اپنا بھی جائزہ لینا ہے‘ اپنی غلطی بھی ماننی ہے۔
پھر غلط فہمیاں دور ہوں گی
پھر عمل بھی احسن ہوگا
اخلاقکا حُسن بھی دوبالا ہوگا
نفرتیں دور ہوں گی
قربتیں بڑھیں گی
اتحاد قائم ہوگا
مسلمان ایک ہوگا
وحدتِ امت کا خواب پورا ہوگا۔
میرا خواب پورا ہوگا۔
آپ کا خواب پورا ہوگا۔
ہر مسلمان کو خواب پورا ہوگا۔

Tuesday, January 6, 2015

اسوۂ حسنہ ﷺ کے مطابق دہشت گری کے خلاف جنگ


 اسوۂ  حسنہ ﷺ کے مطابق  دہشت گری کے خلاف جنگ

آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری۔
 اب ملک و ملت کا  کوئی دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکے گا۔
لیکن کاش کہ ہمارے اربابِ اختیار اس بل کی منظوری کے ساتھ ساتھ اپنے اور عوام کے دلوں میں اللہ کا تقویٰ  اور آخرت میں  اس جبار و قہار  کے سامنے جواب دہی کااحساس پیدا کرنے کا بل بھی منظور کرتے تو نہ صرف ملک و معاشرے سے بلکہ ہر گھر سے دہشت گردی ختم ہو کر ہر سُو امن و امان قائم ہوتا۔
کاش ہمارے ارباب اختیار نبی کریم ﷺ کی اسوۂ حسنہ اور  صحابہ کرامؓ کی زندگیوں  میں کچھ غور کرتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ ہمارے بنی  کریم ﷺ اور انکے اصحابؓ نے مدنی و مکی زندگی میں دہشت گردی کا مقابلہ کس طرح اور کیسے کیا  تھا ‘ بنی  کریم ﷺ  کے بعد حضرت ابوبکر صدیقؓ نے کس طرح فتنۂ ارتداد کا اور نبوت کے جھوٹے داوعیداروں کا خاتمہ کیا تھا۔
  خالق ہی اپنی مخلوق  کو سب سے بہتر جانتا ہے ۔ وہ  کہتا ہے کہ انسان سب چیزوں سے زیادہ جھگڑالو ‘ فسادی ‘دہشت گرد‘ سرکش ‘ ظالم ‘ نادان ‘ بخیل ـ‘ تنگ دل‘  تنگ نظر ‘ کم ہمت وغیرہ ہے اور اسی لئے یہ ہمیشہ فساد مچاتا ہے ‘ دہشت گردی  کرتا ہے۔
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُم بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿٤١﴾
خشکی اور تری میں لوگوں کی بداعمالیوں کے باعث فساد پھیل گیا۔ اس لئے کہ انہیں ان کے بعض کرتوتوں کا پھل اللہ تعالیٰ چکھا دے (بہت) ممکن ہے کہ وه باز آجائیں۔ (سورة الروم 41)

اللہ کی نافرمانی ہی سب سے بڑی فساد ہے اور فساد کی جڑ ہے۔ آج   دنیا  میں   جوبھی  فساد و دہشت گردی ہے وہ اللہ کی نا فرمانی ہی کی وجہ کر ہے۔ 
اس  فسادی انسان کے خالق اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے مختلف ادوار میں اپنے  ایک لاکھ چوبیس ہزار  پیغمبروں کودنیا سے فساد و دہشت گردی  ختم کرنے کیلئے بھیجا اور آخر میں ہمارے پیارے  نبی ﷺ کےذریعے فساد و دہشت گردی اور دہشت گردوں کو ختم کرنےکا ایک  طریقۂ کار وضح کر دیا اور اسے قیامت تک محفوظ کر دیا۔اب  ہر فساد و دہشت گردی کو صرف اور صرف  نبی کریم  ﷺ کے طریقے  کے مطابق ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ جو بھی طریقۂ  کار  اپنایا  جائے گا اس سے دہشت گردی  ختم ہونے کے بجائے  مزید بڑھے گی اور دہشت گردوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہوگا۔
دنیا نے دیکھ لیا کہ  امریکہ اور اس کے اتحادی کھربوں ڈالروں کی فوجی بجٹ  اور ایڈوانس سائنس و ٹیکنولوجی کی حامل جدید ترین فوجی ساز و سامان سے مزین ساری دنیا کی فوجی قوت  کے باوجوددہشتگردی کے خلاف جنگ  ( War on Terror / Global War on Terrorism )  میں پچھلے پندرہ سالوں سے ناکام ہے۔
نہ ہی دہشت گردی ہی ختم ہو ئی  اور نہ ہی دہشت گردکم ہو ئے   بلکہ اضافہ ہی ہوا ہے۔
اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ  یہی ہے کہ دہشت گردی ختم کرنے کا امریکہ کا طریقۂ   کار اللہ اور رسول الل ﷺ کی وضح کردہ طریقۂ   کار کے مطابق نہیں ہے۔ اس میں صرف  طاقت کا استعمال ہے۔  امریکہ اور  اس کے اتحادیوں نے  صرف اور صرف طاقت کا استعمال کیا اورانہیں  ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا۔
لیکن ہمارےاللہ اور رسول اللہ ﷺ کا طریقہ ہمیں سکھاتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے  دہشت گردوں کے خلاف   طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں میں تقویٰ   یعنی اللہ کا خوف ومحبت بھی پیدا کی جائے اور آخرت میں اللہ کے روبرو جواب دہی کا احساس بھی  ۔
آج دنیا کی ترقی یافتہ ممالک بھی اپنی جدید ترین  اسلحے اور  نگراں کیمرےو سینسر ڈیوائس سے لیس فوجی اور پولس  کے باوجود انسان کو کرپشن کرنے سے روکنے میں ناکام ہے۔ جبکہ اسلام لوگوں کے دلوں میں صرف  عقیدہ توحید  ٔ اور    عقیدۂ  آخرت کی بیج بو کر  جب یہ احساس دلانے میں کامیاب ہوجاتا ہے کہ
کوئی پولیس نہ ہو‘ کوئی فوجی نہ ہو‘ کوئی نگراں کیمرہ نہ ہو لیکن اللہ  ہر جگہ ہر گھڑی ہر آن تمہیں دیکھ رہا ہے جو تمہاری آنکھوں کی خیانت اور دلوں کی وساوس سے بھی واقف ہے اور  جو ایک دن تمہارے ہر نیک و بد عمل کا  بڑی سخت حساب لینے والا ہے‘ نیک و صالح اعمال تمہیں ہمیشہ کی  جنت میں ا ور فتنہ فساد اور کرپشن تمہیں ایسی جہنم میں لے جائے گی جہاں نہ موت ہوگی نہ زندگی۔
جب یہ عوام و خواص  میں ہر لمحہ اللہ کی نگرانی اور اللہ کے سامنے جوب دہی کا احساس  پیدا ہو جائے گا تو  ہر طرح کی کرپشن‘  فساد و دہشت گردی بھی ختم ہو جائے گی۔
ہم یہ  جانتے ہیں  کہ ہماری افواج  دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت  رکھتی ہے اور  ملک میں قیامِ امن  اور دہشت گردی کے خاتمے  کیلیے پُرعزم ہے ۔  لیکن اس جنگ میں مکمل کامیابی کیلئے  دہشت گردوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے طریقے کے مطابق
 اپنی اور  ہر خاص و عام  کے دلوں میں توحیدِ باری تعالیٰ کی آبیاری بھی کرنی ہوگی‘
آخرت میں حساب و کتاب کا احساس پیدا کرنا ہوگا ‘
اللہ اور  رسول اللہ ﷺ کی نافرمانی ترک کرکے فرمانبردار بننا ہوگا
 اور ان سب  کے لئے ضروری ہے کہ دین کا صحیح علم عام کیا جائے‘
دین کا علم سیکھا جائے کیونکہ بغیر علم کے اللہ کی معرفت حاصل نہیں ہوتی اور جب معرفتِ الٰہی نہ ہو تو خوفِ خدا کہاں ‘ دلوں میں تقویٰ  اور آخرت میں حساب کتاب اور جزا و سزا کا  احساس کہاں جو انسان کو جھگڑالو ‘ فسادی ‘ دہشت گرد‘ سرکش ‘ ظالم ‘ نادان ‘ بخیل ‘ تنگ دل‘  تنگ نظر ‘ کم ہمت  ‘   فریبی ‘  مکار‘  ریاکار ‘ کرپٹ  وغیرہ بننے سے روک  سکے۔