Wednesday, January 28, 2015

Unity of the Ummah - خواب ۔ وحدت امت کا

خواب  ۔ وحدت امت کا
میرے پلکوں میں ایک خواب سجا  ہے۔
جسے میں بھی دیکھتا ہوں۔
جو آپ بھی دیکھتے ہوں گے۔
اور جسے ہر مسلمان دیکھتا ہے۔
یہ خواب ہے ’’وحدتامت کی‘ امت میں اتحاد و اخوت‘ ا تحاد بین المسلمین ‘‘ کی
لوگ کہتے ہیں:جب صرف دو فرقے تھے تب یہ امت متحد نہ ہوسکی۔ اب کیا ہوگی‘ اب یہ اتحاد و اخوت کی خواب دیکھنا کیسا؟
کتنے امت کے حقیقی خیر خواہ اتحاد امت کی خواب دیکھتے دیکھتے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
لیکن آج بھی امت میں اس خواب دیکھنے والوں کی کمی نہیں۔
ہم بھی مایوس نہیں ہیں۔
ہم بھی یہ خواب دیکھ رہے ہیں۔
اس امت کو متحد ہونا ہے۔
زیادہ دور کی بات نہیں۔
بر صغیر کے مسلمان مجموعی طور ’’  لا الہ الا اللہ ‘‘پر متحد ہوئے‘توحید پر متفق و متحد ہوئے۔
اورفلاح پائی ۔۔۔ کامیاب ہوئے۔
پاکستان جیسے عظیم ملک بنانے میں کامیاب ہوئے۔
یہ توحید ہی ہماری کامیابی کی ضامن ہے‘ ہماری اتحاد و اتفاق کی ضامن ہے۔
جب بھی یہ امت متحد ہوگی‘ اسی کلمۂ توحید پر ہوگی۔
اس کا تجربہ ہم کر چکے ہیں‘ اس کا عملی ثبوت دے چکے ہیں۔
توحید کی برکتوں سے  ہم نے پاکستان حاصل کیا ‘
ہم نے عہد کیا اور دستورِ پاکستان بنایا :
۔۔۔ ۔   اس کائنات کا حقیقی حاکم صرف اللہ  ہے۔
۔۔۔ ۔   صرف اللہ کا حکم ماننا ہے
۔۔۔ ۔   صرف اللہ کا حکم نافذ کرنا ہے اور
۔۔۔ ۔   قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی اصولوں کے مطابق جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور معاشرتی انصاف کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے ملک چلانا ہے۔
۔۔۔ ۔   مسلمانوں کو اس قابل بنانا ہےکہ وہ اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی تقاضوں کے مطابق ڈھال سکیں۔
لیکن پھر ہم نے بد عہد ی کی اور عمل اس کے برعکس کیا۔
ہم نے قرآن و سنت کو پس پشت ڈال کر
... ...  ہر طاغوت کا حکم مانا۔
... ...  ہر طاغوت کا حکم نافذ کیا۔
... ...  ہر طاغوت کا خدا بنایا۔
... ...  لسانیت ہمارے  خدا بنے‘
... ...  علاقائیت ہمارے خدا بنے‘
... ...  مذہبیت ہمارے خدا بنے‘
... ...  قومیت ہمارے خدا بنے‘
... ...  صوبائیت ہمارے خدا بنے۔
اور ملک کے دو ٹکرے  ہو گئے۔
امت جو اتحاد کی راہ پہ چلی نکلی تھی ایک بار پھر بکھر گئی
اور بکھرتی چلی گئی ۔۔۔۔۔۔۔
آج بدترین فرقہ واریت کا سامنا ہے۔
فساد ‘ دہشت گردی اور بربریت ہے۔
اور خون ہے ہمارے بچوں کی‘ ہمارے جوانوں کی‘ ہماری عورتوں کی اور ہمارے مردوں کی۔
یہ خون ہے امت کی ‘ امت محمدیہ کی
اس خون کا بہنا بند ہوگا صرف اتحاد سے
اور اتحاد ممکن ہے توحید سے
اور توحید ہے " لا الہ الا اللہ" کے معنی ومفہوم کو پورے طور پر سمجھتے ہوئے اس کے تقاضوں کو بروئے کار لانے کا نام۔
آج " لا الہ الا اللہ " تو سب مسلمان ہیپڑھتے ہیں لیکن منافقت کے ساتھ فرقہ واریت کا بت اپنے اپنے آستینوں میں لئے ہوئے۔
لہذا ضروری ہے کہ پہلے لا الہ سے فرقہ واریت  کےبت کی نفی کی جائے پھر عقیدہ وعمل سے توحید کی جھلک نمایا ہوگی اورامت میں اتحاد قائم ہوگا۔
اور اس اتحاد کی ضرورت ہے عام مسلمانوں کو۔
کرپٹ حکمرانوں اور کرپٹ مولویوں و ملاؤں کی اھوا و خواہشات تو لوگوں کو فرقوں میں بانٹ کر اور لڑا کر ہی پوری ہوتی ہے۔
انہیں کیا پڑی ہےامت کو اتحاد کی لڑی میں پرونے کی۔ 
وہ تو صر ف دکھا وے کیلئے سال میں ایک دو ’’ عالمی اتحاد بین المسلمین یا وحدت امت  یا اتحاد امت کانفرنس‘‘ ہی کر سکتے ہیں۔
سال میں ایک دو کانفرنس سے کیا ہونا۔
اتحاد کیلئےتو مسلسل اور پیہم سعی  کی ضرورت ہے۔
ہر لمحہ سونچنے کی ضرورت ہے‘
ہر لمحہ تڑپنے کی ضرورت ہے‘
عملی قدم  اٹھانے کی ضرورت ہے‘
اور عملی قدم توعام مسلمانوں نے ہی اٹھانا ہے۔
عام مسلمانوں کو بیدار ہونا ہے۔
آپس میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔
اوراتحاد پیدا کرنے کیلئے سمجھنا ہے:
توحید کیا ہے؟
رسالت کیا ہے؟
" لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ " کے معنی و مفہوم کیا ہیں، تقاضے کیا ہیں ؟
دین  کیا ہے ؟
" اَلدِّيْنُ النَّصِيْحَةُ:    دین خیر خواہی ہے" 
خیر خواہی کی جذبے کے ساتھ ہر " لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ "  کا اقرار کرنے والے کو پہلے مسلمان ماننا ہے ‘ پھر اگر ایمان و اعتقاد میں کوئی کمی پائی جائے تو اس کی احسن طریقے سے اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔
 احسن طریقے کیلئے ضروری ہے کہ اپنا علم مکمل ہو‘ اپنا ایمان مکمل ہو‘ اپنا عمل احسن ہو۔
قرآن و سنت کی روشنی میں اپنا بھی جائزہ لینا ہے‘ اپنی غلطی بھی ماننی ہے۔
پھر غلط فہمیاں دور ہوں گی
پھر عمل بھی احسن ہوگا
اخلاقکا حُسن بھی دوبالا ہوگا
نفرتیں دور ہوں گی
قربتیں بڑھیں گی
اتحاد قائم ہوگا
مسلمان ایک ہوگا
وحدتِ امت کا خواب پورا ہوگا۔
میرا خواب پورا ہوگا۔
آپ کا خواب پورا ہوگا۔
ہر مسلمان کو خواب پورا ہوگا۔

Tuesday, January 6, 2015

اسوۂ حسنہ ﷺ کے مطابق دہشت گری کے خلاف جنگ


 اسوۂ  حسنہ ﷺ کے مطابق  دہشت گری کے خلاف جنگ

آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری۔
 اب ملک و ملت کا  کوئی دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکے گا۔
لیکن کاش کہ ہمارے اربابِ اختیار اس بل کی منظوری کے ساتھ ساتھ اپنے اور عوام کے دلوں میں اللہ کا تقویٰ  اور آخرت میں  اس جبار و قہار  کے سامنے جواب دہی کااحساس پیدا کرنے کا بل بھی منظور کرتے تو نہ صرف ملک و معاشرے سے بلکہ ہر گھر سے دہشت گردی ختم ہو کر ہر سُو امن و امان قائم ہوتا۔
کاش ہمارے ارباب اختیار نبی کریم ﷺ کی اسوۂ حسنہ اور  صحابہ کرامؓ کی زندگیوں  میں کچھ غور کرتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ ہمارے بنی  کریم ﷺ اور انکے اصحابؓ نے مدنی و مکی زندگی میں دہشت گردی کا مقابلہ کس طرح اور کیسے کیا  تھا ‘ بنی  کریم ﷺ  کے بعد حضرت ابوبکر صدیقؓ نے کس طرح فتنۂ ارتداد کا اور نبوت کے جھوٹے داوعیداروں کا خاتمہ کیا تھا۔
  خالق ہی اپنی مخلوق  کو سب سے بہتر جانتا ہے ۔ وہ  کہتا ہے کہ انسان سب چیزوں سے زیادہ جھگڑالو ‘ فسادی ‘دہشت گرد‘ سرکش ‘ ظالم ‘ نادان ‘ بخیل ـ‘ تنگ دل‘  تنگ نظر ‘ کم ہمت وغیرہ ہے اور اسی لئے یہ ہمیشہ فساد مچاتا ہے ‘ دہشت گردی  کرتا ہے۔
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُم بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿٤١﴾
خشکی اور تری میں لوگوں کی بداعمالیوں کے باعث فساد پھیل گیا۔ اس لئے کہ انہیں ان کے بعض کرتوتوں کا پھل اللہ تعالیٰ چکھا دے (بہت) ممکن ہے کہ وه باز آجائیں۔ (سورة الروم 41)

اللہ کی نافرمانی ہی سب سے بڑی فساد ہے اور فساد کی جڑ ہے۔ آج   دنیا  میں   جوبھی  فساد و دہشت گردی ہے وہ اللہ کی نا فرمانی ہی کی وجہ کر ہے۔ 
اس  فسادی انسان کے خالق اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے مختلف ادوار میں اپنے  ایک لاکھ چوبیس ہزار  پیغمبروں کودنیا سے فساد و دہشت گردی  ختم کرنے کیلئے بھیجا اور آخر میں ہمارے پیارے  نبی ﷺ کےذریعے فساد و دہشت گردی اور دہشت گردوں کو ختم کرنےکا ایک  طریقۂ کار وضح کر دیا اور اسے قیامت تک محفوظ کر دیا۔اب  ہر فساد و دہشت گردی کو صرف اور صرف  نبی کریم  ﷺ کے طریقے  کے مطابق ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ جو بھی طریقۂ  کار  اپنایا  جائے گا اس سے دہشت گردی  ختم ہونے کے بجائے  مزید بڑھے گی اور دہشت گردوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہوگا۔
دنیا نے دیکھ لیا کہ  امریکہ اور اس کے اتحادی کھربوں ڈالروں کی فوجی بجٹ  اور ایڈوانس سائنس و ٹیکنولوجی کی حامل جدید ترین فوجی ساز و سامان سے مزین ساری دنیا کی فوجی قوت  کے باوجوددہشتگردی کے خلاف جنگ  ( War on Terror / Global War on Terrorism )  میں پچھلے پندرہ سالوں سے ناکام ہے۔
نہ ہی دہشت گردی ہی ختم ہو ئی  اور نہ ہی دہشت گردکم ہو ئے   بلکہ اضافہ ہی ہوا ہے۔
اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ  یہی ہے کہ دہشت گردی ختم کرنے کا امریکہ کا طریقۂ   کار اللہ اور رسول الل ﷺ کی وضح کردہ طریقۂ   کار کے مطابق نہیں ہے۔ اس میں صرف  طاقت کا استعمال ہے۔  امریکہ اور  اس کے اتحادیوں نے  صرف اور صرف طاقت کا استعمال کیا اورانہیں  ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا۔
لیکن ہمارےاللہ اور رسول اللہ ﷺ کا طریقہ ہمیں سکھاتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے  دہشت گردوں کے خلاف   طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں میں تقویٰ   یعنی اللہ کا خوف ومحبت بھی پیدا کی جائے اور آخرت میں اللہ کے روبرو جواب دہی کا احساس بھی  ۔
آج دنیا کی ترقی یافتہ ممالک بھی اپنی جدید ترین  اسلحے اور  نگراں کیمرےو سینسر ڈیوائس سے لیس فوجی اور پولس  کے باوجود انسان کو کرپشن کرنے سے روکنے میں ناکام ہے۔ جبکہ اسلام لوگوں کے دلوں میں صرف  عقیدہ توحید  ٔ اور    عقیدۂ  آخرت کی بیج بو کر  جب یہ احساس دلانے میں کامیاب ہوجاتا ہے کہ
کوئی پولیس نہ ہو‘ کوئی فوجی نہ ہو‘ کوئی نگراں کیمرہ نہ ہو لیکن اللہ  ہر جگہ ہر گھڑی ہر آن تمہیں دیکھ رہا ہے جو تمہاری آنکھوں کی خیانت اور دلوں کی وساوس سے بھی واقف ہے اور  جو ایک دن تمہارے ہر نیک و بد عمل کا  بڑی سخت حساب لینے والا ہے‘ نیک و صالح اعمال تمہیں ہمیشہ کی  جنت میں ا ور فتنہ فساد اور کرپشن تمہیں ایسی جہنم میں لے جائے گی جہاں نہ موت ہوگی نہ زندگی۔
جب یہ عوام و خواص  میں ہر لمحہ اللہ کی نگرانی اور اللہ کے سامنے جوب دہی کا احساس  پیدا ہو جائے گا تو  ہر طرح کی کرپشن‘  فساد و دہشت گردی بھی ختم ہو جائے گی۔
ہم یہ  جانتے ہیں  کہ ہماری افواج  دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت  رکھتی ہے اور  ملک میں قیامِ امن  اور دہشت گردی کے خاتمے  کیلیے پُرعزم ہے ۔  لیکن اس جنگ میں مکمل کامیابی کیلئے  دہشت گردوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے طریقے کے مطابق
 اپنی اور  ہر خاص و عام  کے دلوں میں توحیدِ باری تعالیٰ کی آبیاری بھی کرنی ہوگی‘
آخرت میں حساب و کتاب کا احساس پیدا کرنا ہوگا ‘
اللہ اور  رسول اللہ ﷺ کی نافرمانی ترک کرکے فرمانبردار بننا ہوگا
 اور ان سب  کے لئے ضروری ہے کہ دین کا صحیح علم عام کیا جائے‘
دین کا علم سیکھا جائے کیونکہ بغیر علم کے اللہ کی معرفت حاصل نہیں ہوتی اور جب معرفتِ الٰہی نہ ہو تو خوفِ خدا کہاں ‘ دلوں میں تقویٰ  اور آخرت میں حساب کتاب اور جزا و سزا کا  احساس کہاں جو انسان کو جھگڑالو ‘ فسادی ‘ دہشت گرد‘ سرکش ‘ ظالم ‘ نادان ‘ بخیل ‘ تنگ دل‘  تنگ نظر ‘ کم ہمت  ‘   فریبی ‘  مکار‘  ریاکار ‘ کرپٹ  وغیرہ بننے سے روک  سکے۔

Thursday, December 18, 2014

ہمیشہ کی سلامتی

ہمیشہ کی سلامتی 
تین دنوں سے  پشاور میں ظالم دشمنان اسلام کی بزدلانہ كاروائی  میں معصوم  عورتوں ‘ بچوں  اور فوجی جوانوں کی   شہادتوں  کی دلخراش تصاویر اور ویڈیوز  دیکھ دیکھ کرپوری قوم کا جو حال ہے وہ بیان سے باہر ہے۔
ان تصاویر اور ویڈیوز   کے ساتھ ساتھ  میری  تصور کی نگاہ  نے مجھے کچھ اور بھی  ویڈیوز دکھاتی رہی ہے۔ اس وقت بھی ایک ایسی ہی ویڈیو دکھا رہی ہے جو میں آپ لوگوں کو بھی دکھانا چاہتا ہوں۔
میری نگاہیں اللہ کے ایک ایسے بندے کو دیکھ رہی  ہے جو نہایت ہی بوڑھا اور کمزور ہوچکا ہے ‘ اسکے سر میں چاندی چمک رہی ہے۔  اسکی بیوی بھی بوڑھی ہے اور بانجھ بھی یعنی اسکی اپنی کوئی اولاد بھی نہیں ہے۔
 لیکن اس بوڑھے کی  کفالت میں ایک ایسی بچی ہے‘ جسے اللہ نے نذر میں  بخوشی قبول فرمایااور اُسے بڑی اچھی لڑکی بنایا۔ (اس بچی کو آج ہم مریم علیہ السلام کے نام سے جانتے ہیں۔)
بچی اب بڑی ہو چکی ہے اور الگ کمرے میں رہتی ہے۔
 یہ دونوں میاں بیوی اس بچی کی  دیکھ بھال کیلئے  اسکے کمرے میں آتے  جاتے رہتے ہیں۔
لیکن جب بھی اس  کے کمرے میں جاتے ہیں وہاں (نئی سے نئی) کھانے کی چیزیں موجود پاتے ہیں۔
پوچھتے ہیں : بیٹی یہ چیزیں تمہارے پاس کہاں سے آئی
وہ جواب دیتی ہے:
۔۔۔  هُوَ مِنْ عِندِ اللَّـهِ ۖ إِنَّ اللَّـهَ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿٣٧﴾سورة آل عمران
 ’’ اللہ کے پاس سے آیا ہے، اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے ‘‘
اللہ کی بے  اس بے بہا رحمت کو  دیکھ اپنی پیرانِ عمری اور اپنی بیوی کی بانجھ پن کے با وجود  بوڑھی ہاتھیں اُٹھیں اور لب تھر تھرائے:
۔۔۔  رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ ﴿٣٨﴾ سورة آل عمران
" پروردگار! اپنی قدرت سے مجھے نیک اولاد عطا کر تو ہی دعا سننے والا ہے"
ساتھ ساتھ ہی دعا قبول ہو جاتی  ہے‘
يَا زَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ اسْمُهُ يَحْيَىٰ لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِن قَبْلُ سَمِيًّا ﴿٧﴾ سورة مريم
(جواب دیا گیا) " اے زکریاؑ، ہم تجھے ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰؑ ہو گا ہم نے اِس نام کا کوئی آدمی اس سے پہلے پیدا نہیں کیا"
یہ بوڑھے آدمی اللہ کے نبی حضرت زکریا علیہ السلام  اور پیدا ہونے والا بچہ بھی اللہ کا نبی حضرت یحییٰ علیہ السلام  ہیں۔
اس بوڑھے میاں اور بانجھ بیوی کے یہاں اللہ کی قدرت سے  ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوتی ہے جس کا نام بھی اللہ خود رکھتا ہے  جو نام اس سے پہلے کسی اور کا نہیں ہوتا اور جس کی تعریف  اللہ سبحانہ و تعالیٰ خود ہی بیان کرتا ہے۔
اور  اللہ سبحانہ و تعالیٰ انہیں سلامتی دیتے ہیں:
وَسَلَامٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا ﴿١٥﴾ سورة مريم
" اور سلامتی ہے اس پر جس دن پیدا ہوئے اور جس دن انہیں موت آئی اور جس دن وہ دوبارہ زندہ اٹھائے جائیں گے "

اب میں تصور میں یہ دلخراش منظر بھی دیکھ رہا ہوں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام  کوایک فاحشہ عورت کی فرمائش پر شہید کرکے ان کا سر اور خون اُس فاحشہ کو پیش کیا جا رہا ہے۔
 اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے تو  اپنے  نبی کو موت کے وقت بھی سلامتی دینے کا وعدہ کر چکا تھا  ۔۔۔   پھر ۔۔۔  پھر ۔۔۔
پھر اللہ نے اپنا وعدہ پورا کیا...
" اپنے نبی کو شہادت کا رتبہ دیکر۔"
شہادت سے بڑھ کر اور کیا سلامتی ہوگی  کیونکہ شہید تو زندہ ہیں‘ سلامتی کے ساتھ۔ ہیں.
حضرت عبداللہ بن عمرو  ؓ نے فرمایا:
 ’’ ہر شخص اللہ سے کوئی نہ کوئی گناہ  (یا غلطی) لے کر ملے گا ‘ سوائے حضرت یحییٰ علیہ السلام  کے ۔
پھر یہ آیت ( وَ سَیِّدًا وَّ حَصُوۡرًا ) ’’ سردار اور ضابط نفس ‘‘ ۔ (آلِ عمران ۔۳۹) ۔
پھر زمین سے ایک تنکا اُٹھاکر فرمایا: ان کے پاس اتنا تھا۔ پھر انہیں شہادت بھی نصیب ہو گئی۔‘‘
عام طبعی موت مرنے والے تو مر جاتے ہیں  اور قیامت تک عالمِ برزخ میں  مردہ رہیں گے اور پھر آخرت میں حساب کتاب کے بعد ہی انہیں جنت میں داخلہ کے ساتھ سلامتی ملے گی
لیکن
شہید تو زندہ  ہیں سلامتی کے ساتھ۔ اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں
اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل جو انہیں دے رکھا ہے اس سے بہت خوش ہیں اور خوشیاں منا رہے
اللہ کا فرمان ہے:
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ ﴿١٦٩﴾فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّـهُ مِن فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿١٧٠﴾ يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّـهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّـهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ ﴿١٧١﴾ سورة آل عمران
" جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں انہیں مردہ نہ سمجھو، وہ تو حقیقت میں زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل جو انہیں دے رکھا ہے اس سے بہت خوش ہیں اور خوشیاں منا رہے ہیں ان لوگوں کی بابت جو اب تک ان سے نہیں ملے ان کے پیچھے ہیں، اس پر کہ انہیں نہ کوئی خوف ہے اور نہ وه غمگین ہوں گے۔ وہ اپنے پروردگار کی نعمت, اس کے فضل اور اس کے وعدہ سے خوش ہیں کہ وہ صاحبانِ ایمان کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔"
16 دسمبر کو ہمارے جن بچوں کو ‘ ماں بہنوں اور فوجی جوانوں کو شہید کیا گیا اگرچہ غم سے ہمارے سینے چھلنی ہیں لیکن ہم  اپنے دلوں کو اس بات سے تسلی دےسکتے ہیں  کہ ہمارے یہ شہداء اللہ رب العزت کے پاس سلامتی کے ساتھ  زندہ ہیں ‘ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں‘ بہت خوش ہیں اور خوشیاں منا رہے  ہیں کہ  اللہ نے انہیں  بغیر حساب کتاب کے ہمیشہ کی سلامتی  والی زندگی عطاء کیا۔

Tuesday, September 16, 2014

ہم اور ہمارے حکمراں Ham aur Hamaray Hukmaran

ہم   اور  ہمارے حکمراں


جو صرف اللہ سے ڈرتے ہیں اور احکامِ الٰہی کی پاسداری کرتے اور کرواتے ہیں‘ اُن سے سب ڈرتے ہیں۔
ہمارے اسلاف میں یہ خوبیاں تھی ‘ وہ صرف اللہ سبحانہ و تعالٰی سے ڈرتے تھے اور احکامِ الٰہی کوخود اپنے اوپر اور اللہ کی زمین میں اللہ کے بندوں پر نافذ کرنے والے تھے اور اسی لئے اُس دور کی عالمی طاقتیں  قیصر و کسریٰ  بھی اُن کے ڈرسے  لرزاں  تھے۔ لیکن آج  نہ عوام الناس ہی اللہ سے ڈرنے والی ہے اور نہ ہی حکمراں۔ اس لئے ہم سب اللہ کے علاوہ باقی سب سے خائف ہیں اور کوئ ہم سے خائف نہیں چاہے ہم اٹمی طاقت ہی کیوں نہ ہوں۔
آج  نہ عام مسلمانوں کو ہی اسلام کی پرواہ  ہے اور نہ ہی حکمرانوں کو۔
کیا کسی بھی مسلم  ملک کی عوام  کسی ایسے کو اقتدار پہ لانے کی خواہاں ہیں جو فرمانِ الٰہی :

الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ ۗ وَلِلَّـهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ ﴿٤١﴾
" یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ کی ادائیگی (کا انتظام) کریں،  معرُوف کا حکم دیں گے اور مُنکَر سے منع کریں گے۔ اور تمام معاملات کا انجامِ کار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔"  (سورۃ الحج (
کے مطابق :
۔۔۔  ڈنڈے کے زور پہ اقامتِ لصلوٰۃ کا فریضہ انجام دے۔
۔۔۔  حکومت کو زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قتال کرے۔
۔۔۔  مسلم معاشرے میں جو شرک و بدعات شرایت کر گئی ہے اسے اسلام کی معروف احکام کے ذریعے رفع کرے۔
۔۔۔  منکرات کے مرتکب لوگوں کو شریعت کے مطابق سزا دے۔

ہم سب کا جواب  یہی ہوگا کہ نہیں ‘ کبھی نہیں اور کہیں بھی نہیں۔

لہذا جب عوام  ہی نہیں چاہتی کہ کوئ مرد مومن حکمراں بنے تو اللہ سبحانہ و تعالٰی بھی ایسے ہی حکمراں ان  پر مسلط  کر دیتے ہیں جو اقامت الصلوۃ  کی  پرواہ  نہیں کرتے‘ زکوٰۃ  و بیت المال کا نظام  قائم کرنے کے بجائے ملک و قوم کی دولت اپنی عیاشیوں اور نفس پرستیوں میں صرف کرتے ہیں اور اپنی ساری طاقتیں نیکی کے بجائے بدیوں کو پھیلانے میں استعمال کرتے ہیں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے حکمراں کرپٹ ہیں‘ بد دیانت ہیں‘ بدکردار ہیں اور اللہ  کے نافرمان ہیں۔
نہ ہی یہ اللہ کو ماننے والے  ہیں اور نہ ہی ان کے دلوں میں اللہ کا خوف ہے بلکہ اپنے دنیاوی آقا کے خوف سے یہ ہر وقت لرزاں ہیں۔
صرف اقتدار میں رہنے کی حوس ہی انہیں مسلم عوام  کے سامنے  اللہ  کا  نام  لینے  پر مجبور کرتی ہے۔
انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئ حق نہیں لیکن جب  بھی الیکشن  ہوتا ہے  یہی عوام ان ہی کو دوبارہ اپنی ووٹوں سے چن لیتی ہے اور وہ پہلے سے بڑھ کر کرپشن کرنے میں دلیر ہو جاتے ہیں۔  کسی  بھی مسلم ملک میں کسی شریف النفس انسان کو کوئ ووٹ دینے کو تیار نہیں ( یہ نہ سمجھیں کہ میں مروجہ جمہوریت کو مانتا ہوں)۔
اور اگر کچھ تبدیلی کے خواہاں انقلاب برپا کرکے کسی اور کو لے آتے ہیں تو وہ پچھلے سے بڑھ کر برا  ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ بھی اسی عوام  میں سے ہوتا ہے  یقین نہیں تو ان مسلم  ممالک  کے طرف ایک نظر ڈالئے جہاں انقلاب کے ذریعے تبدیلی آئ  ہے۔
تو اصل برائ عوام میں ہی ہے۔
عوام  معصوم نہیں ہیں۔
عوام  کا  کردار  بھی حکمرانوں  سے  کچھ  مختلف  نہیں ۔ یہ بھی کرپٹ ہیں‘ بد دیانت ہیں‘ بدکردار ہیں اور اللہ  کے نافرمان ہیں۔
 پس جیسی عوام  ویسے حکمراں.
حکمراں کو بدلنا ہے تو عوام کو بدلنا ہوگا یعنی عوام کی سوچ  تبدیل کرنی ہوگی اور عوام کی اکائ  ہے ’ فرد ‘۔
ایک فرد بدلے گا  تو ایک گھرانہ  تبدیل ہوگا اور اسی  طرح  پھر معاشرہ اور پورے ملک کے عوام  تبدیل ہونگے۔
پھر حکمراں بھی اللہ کے حکم سے اللہ سے ڈرنے والے اور احکامِ الٰہی کی پاسداری کرنے والے آئیں گے۔
تو آئے عوام کی اکائ ’ ایک فرد ‘ کے حیثیت  سے ہم سب سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں۔
وہ تبدیلی لائیں جس کے لئے اللہ سبحانہ و تعالٰی نے اپنے سب سے پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الیہ و سلم کو مبعوث کیا‘ جس کا ماخذ قرآن و سنت ہے۔
ہم اپنی سوچ کو قرآن و سنت کے مطابق کرلیں۔
ہم شریعت کے احکام کو ماننے والے بن جائیں۔
تاکہ اللہ سبحانہ و تعالٰی اپنے فضل سے اگر کوئ  ایسا حکمراں ہم پر مسلط کرے جو فرمانِ الٰہی :

الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ ۗ وَلِلَّـهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ ﴿٤١﴾
 " یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے،زکوٰۃ کی ادائیگی (کا انتظام) کریں، معرُوف کا حکم دیں گے اور مُنکَر سے منع کریں گے۔ اور تمام معاملات کا انجامِ کار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ “(سورۃ الحج (

کے مطابق :
۔۔۔  اگر اقامتِ لصلوٰۃ کا فریضہ انجام دے
۔۔۔  زکوٰۃ و بیت المال کا نظام قائم کرے۔
 ۔۔۔  معرُوف کا حکم دے اور  ہمارے معاشرے میں جو شرک و بدعات شرایت کر گئی ہے اسے اسلام کی معروف احکام کے ذریعے رفع کرے۔
۔۔۔  منکرات کے مرتکب لوگوں کو شریعت کے مطابق سزا دے۔

تو ہم پر کوئ بار نہ گزرے اور ہم اسے بخوشی قبول کرنے والے بن جائیں۔

Saturday, August 23, 2014

INQEELAAB انقلاب


انقلاب  ۔۔۔  انقلاب  ۔۔۔  انقلاب
 ہم انقلاب چاہتے ہیں
 ہم تبدیلی چاہتے ہیں
۔۔۔ اس معاشرے کو تبدیل ہونا چاہئے
۔۔۔ اس نظام کو تبدیل ہونا چاہئے
۔۔۔اس حکومت کو تبدیل ہونا چاہئے
غریب بھی تبدیلی چاہتا ہے ‘ امیر بھی تبدیلی چاہتے ہیں
بچے ‘ بوڑھے ‘ جوان ‘ عورت مرد ۔۔۔ آج کا ہرانسان تبدیلی چاہتا ہے۔
معاشرے میں ہر طرف  یہی  نعرہ ہے  ’’  ہم تبدیلی چاہتے ہیں   ‘‘۔۔۔  ’’ ہم انقلاب چاہتے ہیں   ‘‘
حکومت بھی یہی کہتی ہے کہ  تبدیلی چاہئے اور ہم حکومت سے بھی یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ تبدیلی چاہئے۔
حزب اقتدار کی بھی رٹ ہے کہ تبدیلی چاہئے  اور حزب حزبِ مخالف  بھی یہی چاہتی ہے کہ تبدیلی چاہئے۔

اورپھر احتجاجی مظاہر ے کئے جاتے ہیں ‘ ریلیاں نکالی جاتی ہے ‘  لانگ مارچ کئے جاتے ہیں ‘ سول  نافرمانی کی جاتی ہے ‘  سرکاری  املاک  اور خزانوں  کو نقصان پہنچایا جاتا ہے ... انقلاب کیلئے .... تبدیلی کیلئے
۔۔۔۔۔۔آج بھی  آزادی اور انقلاب مارچ  بڑی تبدیلی لانے کیلئے جاری ہے۔۔۔۔۔۔
لیکن  لوگ کیوں تبدیلی چاہتے ہیں ‘  تبدیلی کی ضرورت کیوں پڑتی ہے  ؟

لوگ تبدیلی چاہتے  ہیں  جب امیر امیر ہوتا جائے اور غریب کو روٹی بھی نہ ملے  ‘ امیر کے گھروں میں ایرکنڈیشن چلے اور غریب کے گھر میں دیا بھی نہ جلے۔
جہاں  انسان انسان کےغلام ہونگے ‘ جہاں انسانی  حقوق کی پامالی ہوگی وہاں تبدیلی نعرے لگائے جائیں گے اور تبدیلی آئیگی
جہاں تنگی ہوگی‘  بے سکونی ہوگی‘ بد نظمی ہوگی اور بے انصافی ہوگی  ۔۔۔ تبدیلی کی باتیں ہوگی۔
جب  معاشرے میں   کرپشن‘ بدعنوانی، رشوت خوری،  اقربا پروری،  منافقت اور قتل و غارت گری  عروج  پہ  ہو تو  لوگ شدت سے تبدیلی کے خواہاں ہوتے ہیں.
جب ظالم ،  جابر  اور  ڈکٹیٹر  حکمراں  ہوں  تو  انکے  خلاف تبدیلی  کے  نعرے  لگیں  گے۔

ہم تبدیلی چاہتے ہیں  (Change We Need)


تبدیل  ہونا  اللہ  کی نعمتوں  میں  سے  ایک  بڑی  نعمت  ہے۔
اللہ تعالیٰ بھی چاہتے ہیں  کہ اس کے  بندے تبدیل ہوں‘  قومیں تبدیل ہوں ۔۔
۔۔۔ اور اللہ اُن ہی کی حالت بدلتے ہیں جو خود اپنی حالت بدلتے ہیں ۔۔۔


إِنَّ اللَّـهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ     ( سورۃ الرعد ۱۱)
"  بے شک الله کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت کو نہ بدلے  "


حساس اور عاقل و بالغ انسان ہی  تبدیلی لاتے ہیں ۔   جو  بے حس  ہیں  وہ  کبھی تبدیل نہیں ہوتے ۔
انسان کا احساس اور  اُسکی سوچ اور سمجھ ہی اُسے بدلنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

اور یہی احساس اور سوچ  و سمجھ ہی  ہمارا  اخلاق  و کردار  ترتیب  دیتا ہے ‘ ہماری  طرز  زندگی  ان ہی کے گرد گھومتی ہے۔
میرا  اخلاق  کیسا  ہے ۔۔۔۔ جیسا میں محسوس کرتا  ہوں ‘   جیسا  میں سوچتا   اور سمجھتا   ہوں  اور  پھر جیسا  میں عمل کرتا  ہوں۔

"  عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی "

اس  کا  مطلب  ہے  جب  انسان  کا  احساس  اور  سوچ   و  سمجھ  بدلے  گا  تب  اخلاق  بھی  بدل  جائے  گا۔
مثال کے طور پہ  جب کسی کو احساس ہی نہ ہو کہ وہ بدتمیز ہے  یا  جب  کوئ  سوچے  اور  سمجھے  ہی نہ کہ اسنے بدتمیزی کی ہے تو وہ کیسے اپنے آپ کو بدلے گا۔

اب جیسا کہ آج لوگ محسوس کر رہے ہیں‘ سوچ  اور سمجھ رہے ہیں کہ آزادای  چاہئے‘ ہر چیز کو  آزاد  ہونا چاہئے‘ بچے  کو  بھی  آزادی  چاہئے‘  بیوی  کو بھی آزادی  چاہئے  اور عام عورتوں کو بھی آزادی ملنی چاہئے اور   میڈیا  کو بھی آزادی  ملنی چاہئے   ۔۔   پوری دنیا کو آزادی چاہئے۔

ہمیں آزاد  ہونا  چاہئے  ہمیں  آزادی  چاہئے‘   لیکن کس سے:۔

اگر آزادی چاہئے ’ اللہ و رسول اللہ ﷺ کی اطاعت  و فرمانبرداری بجا لانے  کیلئے  تو  یہ صحیح ہے ‘  مستحسن  ہے ۔۔۔ہمیں ضرور آزاد ہونا چاہئے۔
لیکن اگر اِس نظام کو‘ اِن  بچوں کو ‘ اِن عورتوں ‘ میڈیا کو آزاد  ہونا چاہئے ’ اللہ و  رسول اللہ ﷺ کی نافرماناں کرنے میں ۔۔۔ تو پھر یہ باطل ہے‘ جھوٹ ہے ‘ فریب ہے۔
اللہ تعالیٰ کے احکامات کی مخالفت میں آزادی کبھی نہیں ہوتی اور  نہ ہی  ہونی چاہئے  اور خاص کر اسلام کہ نام پہ حاصل کردہ ملکِ عزیز میں۔

عورتیں بے پردہ ہوجائیں ۔۔۔ کیا یہ آزادی ہے‘  کیا  اِسے آزادی  کہتے  ہیں ؟
بچے بے نمازی ہوجائیں‘ کافروں کی سی طرز  زندگی اپنالیں اور اُن  ہی کے راستے کو اختیار کرلیں اور ہم کہیں کہ یہ آزادی ہے۔ کیا یہی تبدیلی ہے اور اسی انقلاب  کے ہم خواہاں ہیں ۔۔۔  پھریہی ہوتا ہے کہ چند سالوں بعد یہی  بچے اپنے والدین کو گھر سے نکال دیتے ہیں۔

ہم بھی تبدیلی چاہتے ہیں ... ہم بھی  اِنقلاب چاہتے ہیں ...  لیکن  جو تبدیلی جو اِنقلاب بھلائی  لائے ‘ اچھائی  لائے اور بھلائی و  اچھائی صرف’’ اللہ کی رضاء ‘‘ سے ہی آ سکتی ہے۔
جس چیز سے  اللہ تعالیٰ  راضی ہے اس میں خیر ہے ۔ تبدیل ہونا  چاہتے ہین تو  اُسے اپنائیں۔

اور جس چیز سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے اُس کے چھوڑنے میں ہی خیر ہے‘ اُسے اپنانے میں کبھی خیر نہیں اور نہ اُسے اپنا کر جو تبدیلی ہم حاصل کریں گے اُس سے کوئی کامیابی مل سکتی ہے‘ نہ امن و امان قائم ہو سکتا ہے اور  نہ ہی تنگی ‘ بے سکونی‘ بد نظمی‘ بے انصافی‘ کرپشن  و  بدعنوانی ‘  رشوت خوری‘ اقربا پروری،  منافقت اور قتل و غارت گری  سے ہی نجات مل سکے گا۔
اِس کا مطلب ہوا  اگر ہم کوئ  مثبت تبدیلی چاہتے ہیں‘ کوئ  ایسا  اِنقلاب  لانا  چاہتے ہیں جس کے نتائج  مثبت اور دور رس ہوں تو ہماری آزادی  ’’ شریعت  ‘‘کے دائرے میں ہونی چاہئے۔ محدود  کرلیں  ہم  اپنی  آزادی  کو  اللہ تعالیٰ کے فرمان اور اللہ کے محبوب ﷺ کے فرمان کے اندر‘  باہر ہرگز نہیں۔ ہم مسلمان ہیں اور  ہماری آزادی کیلئے  یہ ریڈ لائٹ لگی ہوئی ہے۔ اِس ریڈ لائٹ کے باہر ہمیں کبھی آزادی نہیں ملے گی‘ ہرگز نہیں۔
شریعت سے باہر جس نظام کو بھی ہم لائیں گے اُس میں آزادی نہیں غلامی ہی ہوگی۔
پس ضروری ہے کہ ہم اپنی احساسات‘ سوچ اور سمجھ کو  ’’ قرآن  و  سنت ‘‘ کے مطابق بنا لیں۔ ہم نے جو بھی سوچنا ہے اور سمجھنا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے احکام اور اُس کے رسول  ﷺ سنت  کے مطابق ہوں ‘ مخالف  نہ ہوں ۔۔۔ ۔۔۔  اگر یہ طرز عمل ہم اپنالیں اور اپنی زندگی کا مقصد  بنالیں  تو تبدیلی آئے گی اور بہترین قسم کی تبدیلی آئے گی۔
ہمیں  اپنی سوچ  اور سمجھ کو ’’ قرآن  و  سنت ‘‘ کی حد میں محدود کرنا ہوگا‘ پھر ہمارے احساسات بھی ہماری سوچ  و سمجھ  کے مطابق ہوگی ۔ جب  ہماری سوچ و سمجھ  یہ ہو جائے گی کہ  جو شریعت کے مطابق ہے  وہ حق ہے  اور  جوشریعت کے خلاف ہے  وہ باطل ہے ۔  جس چیز سے اللہ راضی ہوتا ہے وہ حق ہے اور جس چیز سے اللہ  ناراض ہوتا ہے وہ باطل ہے
اور جو باطل ہے  اُسے چھوڑنا ہے تو ہماری اخلاق بھی قرآن و سنت کے مطابق ہونگے۔ 


انقلاب  شیخ مجیب الرحمٰن نے بھی لایا  اور پاکستان کو دو ٹکرے کرگیا۔
لیکن کیا بنگلہ دیش میں بسنے والوں کی تقدیر بدل گئی ؟
کیا غریب بنگالیوں کا  روٹی‘ کپڑا اور مکان  کا   خواب پورا ہوگیا ؟ کیا  بنگلہ دیش سےبے سکونی‘ بد نظمی اور بے انصافی کا خاتمہ ہوگیا ؟
کیا بنگلہ دیش میں کرپشن نہیں رہا؟  کیا وہاں انسانی حقوق  پامال نہیں ہو رہے ؟
سب جانتے ہیں کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ۔۔۔ آخر کیوں ؟ کیونکہ یہ تبدیلی اللہ کے احکام کے مطابق نہ تھی ‘ یہ تبدیلی شریعت کے دائرے کے اندر نہ تھی‘ اُس کے بالکل مخالف تھی اور نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

اسی طرح عراق‘ مصر‘ لیبیا‘ یمن‘ الجزائر ‘ تیونس وغیرہ میں بھی انقلابات سے تبدیلی آ ئی  لیکن  چیونکہ یہ تبدیلیاں شریعت کی حد سے بندھی ہو ئی  نہیں تھیں ۔۔۔ لہذا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

آج  وطنِ عزیز میں بھی اسی طرح کی تبدیلی کے خواب دیکھے جا رہے ہیں ۔
بے شک ہم بھی وطن عزیز کے حالات سے خوش نہیں  ہیں اور  ہم بھی تبدیلی چاہتے ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  تبدیلی لانے کی جس طرح کی کوشش کی جارہی ہے ‘ کیا اس سے کوئی مثبت نتائج سامنےآنے کی اُمید  کی جا سکتی  ہے‘ ہرگز نہیں۔
کیا ہم نے کبھی سوچا کہ مثبت دور رس تبدیلی کہاں سے اور کیسے آئے گی  ؟

تبدیلی کی مختلف سطح ہے۔  
تبدیلی آنی  چاہئے   پہلے انفرادی  سطح  سے‘ پھر  خاندانی  سطح  سے‘ پھر  معاشرتی  سطح سے اور آخر  میں  ملکی  یا  حکومتی سطح سے۔
یعنی جو تبدیلی  نیچے سے   شروع ہو کر اوپر کی  طرف  آئے گی وہ مثبت اور پائیدار ہوگی ۔
جبکہ  آج  سب  اِس کوشش میں  ہیں کہ  اوپر  سے تبدیلی ہو‘ جو فطرت  اور قانونِ قدرت کی سراسر منافی ہے۔
آپ احتجاج کریں ‘ لانگ مارچ کر یں ‘ قتل و غارت گری کریں اور حکومت پہ  حکومت بدلتے جائیں ‘ جتنی بھی اوپر کی سطح کے لوگوں کو  بدلتے  جائیں دوسرے اسی معاشرے سے  اُن  جیسے  یا  اُن  سے بھی  بدتر  اُن  کی جگہ لے لیں گے  اور  حالات  بد  سے  بدتر  ہوتے جائیں گے۔  کیونکہ   فرد  ہی  معاشرے  کی اکائی  ہے اور  معاشرے   کی اسی اکائی سے حکومت بنتی ہے۔
لہذا آج تبدیلی کی جتنی بھی کوششیں ہو رہی ہے  غلط سمت سے ہو رہی ہے۔
ہمیں اپنی خرابی نظر نہیں آتی‘ ہمیں ساری خرابی اوپر کی سطح پہ نظر آتی ہے ۔

ہم گھر سے نکلے ہیں حکومت گرانے ۔۔۔
۔۔۔۔ اِس حکومت کو تبدیل ہونا چاہئے ۔۔۔
۔۔۔۔ ہم اِس معاشرے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔
۔۔۔۔ ہم اپنی ہاتھ سے تبدیلی لائیں گے۔۔۔
یہ ساری کی ساری نافرمانیاں ہم خود ختم کرنا چاہتے ہیں
لیکن
ہم خود  اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی نافرمانیاں کرنے سے نہیں چوکتے ۔۔۔
ہم خود  اپنے آپ کو شریعت کے دائرے میں لانا نہیں چاہتے ۔۔۔۔
ہم خود  تبدیل نہین ہوتے ۔۔۔۔
پھر جو تبدیلی آتی ہے  اُس  میں  پہلے سے  بڑھ کر شر و  فساد  ہوتا ہے۔
اگرکبھی  نافرمانی  انفرادی سطح پر تھی تو آج معاشرتی سطح پر ہے۔
اگر کوئی کبھی چھپ کر نافرمانی کرتا تھا اور سرعام کررہا ہے۔
آج  ایسے لوگ جن کی منافقت ‘ جن کا کرپشن اور جن کا  بد کردار ہونا  سب پر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے  وہ  قوم  کی تقدیر تبدیل کرنے آجاتے ہیں اور معصوم عوام کو پہلے سے   بھی زیادہ  برے حالات کے طرف دھکیل دیتے ہیں۔

قوم  کا  درد  رکھنے  والے سمجھدار  اور عقلمند  لوگ جانتے  ہیں کہ تبدیلی  انفرادی  سطح  سے  آتی ہے اور یہی  تبدیلی مثبت اور پائیدار ہوتی ہے۔
جتنے بھی انبیاء علیہ السلاۃ و السلام  آئے انہوں نے  اپنی قوم کی ایک ایک فرد پہ محنت کی اور ایک صالح قوم اور صالح معاشرہ کی تشکیل کر گئے۔
قوم و معاشرے کے ایک فرد کے طور پر  سب سے پہلے مجھے خود تبدیل ہونا ہوگا۔
میں تبدیل ہونگا  ۔۔۔ میرے بچے تبدیل ہونگے ۔۔۔ تو میرا خاندان تبدیل ہوگا اور پھر یہ معاشرہ  اور  یہ  ملک بھی تبدیل ہوگا ۔
اب  ہمارے  اندر  یہ  تبدیلی  کہاں  سے  اور  کیسے آئے گی ؟
ہم اپنی ہاتھوں سے ‘ پاؤں سے‘  آنکھ‘ کان اور زبان سے  اللہ تعالیٰ کی نافرمانیاں کئے جاتے ہیں تو کیا ہمیں اپنے  ہاتھ  ‘ پاؤں ‘  آنکھ‘  کان یا  زبان کو بدلنا ہوگا۔
نہیں‘ ہمیں صرف اور صرف اپنا ۔۔۔ دل ۔۔۔ بدلنا ہوگا۔ 

کیونکہ رسولِ کریم ﷺ کا فرمان ہے:

انسان  کے  جسم  میں  ایک  گوشت  کا  ٹکڑا  ہے  جب  وہ  ٹھیک  کام  کرے  تو سمجھو  کہ  پورا  جسم  ٹھیک  کام  کرے  گا  اور  جب  وہ  خراب  ہو جائے  تو  پورے  جسم  کا  نظام  خراب  ہو جائے  گا  اور  وہ  دل  ہے۔   ( بخاری و مسلم)

 ایک اور حدیث میں ہے کہ 

رُسول الله  ﷺ نے اپنے  قلبِ  اطہر  کی  طرف  تین  مرتبہ  اشارہ  کرتے  ہوئے  فرمایا!  تقویٰ  یہاں  ہوتا  ہے' !  تقویٰ  یہاں  ہوتا  ہے' !  تقویٰ  یہاں  ہوتا  ہے ۔ (صحیح مسلم)

اور تقویٰ  اللہ  تعالیٰ  کا  ڈر  ہے  اور  اللہ  تعالیٰ  کا  ڈر  اور تقویٰ  اُس  دل  میں  پیدا  ہوتا  ہے:

 ۔۔۔ جس دل میں  آخرت کے حساب اور جزا و سزا پر یقین ہو
 ۔۔۔ اور  جو  دل  انسان  کو  اللہ  کی پکڑ  اور اس کے عذاب کے ڈر سے اُس کے تمام عضاء کو اللہ کی نافرمانیوں سے بچا لے
۔۔۔ اور جو دل اُس کے تمام عضاء کو اللہ  تعالیٰ کے احکام پر عمل کرنے میں لگا دے۔
لہذا
ہمیں اپنی سطح سے تبدیلی لانی ہے‘ اپنا دل بدلنا ہے۔ جب ہمارا  دل بدل جائے گا  تو  ہمارا  اخلاق بھی اچھا ہو جائے گا  اور  ہمارے خاندان کا اخلاق بھی اچھا ہوجائے گا اور ہم اچھی معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرسکیں گے۔
اب یہ دل کیسے بدلے ؟
تو جان لیں کہ ہمارے رحیم و کریم رب نے بڑے آسان نشخے  دیئے  ہیں  دل  بدلنے کے جنہیں میں یہاں بیان کر رہا ہوں:

 نمبر 1   ۔ اللہ تعالیٰ  کی  معرفت:

یہ دل تبدیل ہوگا اللہ تعالٰی کی معرفت سے اور اللہ تعالٰی کی معرفت نصیب ہوگی علم سے کیونکہ اللہ تعالٰی ہی کا فرمانِ مبارک ہے
 إِنَّمَا يَخْشَى اللَّـهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ  ( سورة فاطر ۲۸ )
  " اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں۔"
عجب بات ہے کہ آج ہم دنیا کی مختلف چیزوں کو تو اچھی طرح جانتے ہیں لیکن نہیں جانتے تو اپنے رب کو نہیں جانتے۔ آج کتنے ہیں جو اپنے رب سے ہی ناواقف ہیں۔

اللہ تعالٰی کوں ہیں ؟
 اللہ تعالٰی کے صفات کیا ہیں ؟
اللہ تعالٰی نے ہمیں کیوں پیدا کیا ؟
 اللہ تعالٰی کے ہم پر حقوق کیا ہیں ؟
ہمیں اللہ سبحانہ و تعالٰی کی کیسی قدر کرنی چاہئے ؟

  وَمَا قَدَرُوا اللَّـهَ حَقَّ قَدْرِهِ   (  سورة الزمر  ۶۷ )
" اور ان لوگوں نے الله کی قدر نہیں کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے۔"

ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم بھی اُن لوگوں میں تو نہیں ہیں ۔ کیا ہم نے اپنے  خالق ‘ مالک ‘ راذق و  ربِ کریم کو پہچان لیا ہے  اور اس کا حق ادا کر رہے ہیں ۔
آج کتنے ہیں جو کہنے کو تو مسلمان ہیں لیکن شرک میں  ڈوبے  ہوئے  ہیں اور  نہ ہی سمجھتے  ہیں اور نہ ہی سمجھنا چاہتے ہیں ۔۔۔ معلوم  ہی نہیں کہ شرک کیا  ہے اور توحید کیا ہے ۔
اِس کے لئے علم کی ضرورت ہے اور جب علم ہی نہیں ‘ اللہ کی پہچان ہی نہیں تو اللہ کا  ڈر  و  خوف کیسا‘ تقویٰ  دل  میں  کیسے پیدا  ہوگا۔ ہمارے رب نے بالکل صحیح فرمایا ہے :


إِنَّمَا يَخْشَى اللَّـهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ  ( سورة فاطر ۲۸ )
’’   اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں۔ ‘‘


نمبر 2 ۔۔  دعا :   دل بدلے گی دعا سے اور اس کے لئے ہمارے پیارے رہنمائے اعظم نے جو دعا سکھائی ہے وہ ہے

 يا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَي دِينِكَ
  ’’ اے  دلوں  کو  پھیر نے  والے!  ہمارے  دلوں  کو  اپنے  دین  پر ثابت  رکھ۔‘‘
اللَّهُمَّ مُصَرِّفَ القُلُوبِ صَرِّفْ قُلُوبَنَا عَلَى طَاعَتِكَ
" اے اللہ دلوں کے پھیرنے والے ہماری دلوں کو اپنی طاعت کی طرف پھیر دے۔ "


نمبر 3 ۔۔ دل کو تبدیل کیجئے قرآن مجید سے :

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّـهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (  سورة الأنفال ۲ )
" بس ایمان والے تو ایسے ہوتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر آتا ہے تو ان کے قلوب ڈر جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتیں ہیں تو وه آیتیں ان کے ایمان کو اور زیاده کردیتی ہیں اور وه لوگ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں ۔ "
 قرآن مجید کی ایسی کتنی پیاری پیاری آیتیں ہیں جن میں سے صرف ایک آیت سے لوگوں کی زندگی منٹوں میں تبدیل ہوگئی ہے۔
 کیاں ہم ایسے بے ثمار واقعات کو نہیں جانتے ؟ تو کیا قرآنِ کریم ہماری اپنی دل کی دنیا تبدیل کرنے ست قاصر ہے ؟
قرآنِ کریم کر ذریعے ہم بھی تبدیل ہو سکتے ہیں شرط ہے ہم اس میں اپنا دل لگائیں اور سمجھ کر پڑھیں اور اس کا حق ادا کریں۔


نمبر 4 ۔۔۔ حدیثِ رسول ﷺ  بھی دل کو تبدیل کرنے کا باعث ہے:

اِس  دل  پہ  پیاروں کی بات کا اثر ہوتا ہے۔
اگر ہمیں بنی کریم ﷺ سے پیار ہے اور پیار بھی اپنی جان سے زیادہ تو آپ ﷺ کی فرمان مبارک ہمارے دل کی دنیا تبدیل کرنے کے لئے کافی ہے۔
ایسے کتنے بندے ہیں جنہیں بنی کریم ﷺ کی ایک حدیث پہنچی اور ان کی دنیا بدل گئی۔
لیکن عجب بات ہے کہ آج ہم جھوٹ ‘ غیبت‘ خیانت وغیرہ کے بارے میں احادیث سنتے ہیں لیکن بدلتے نہیں۔


 نمبر 5 ۔۔۔  نماز سے اپنے دل کو تبدیل کیجئے:

 سورہ عنکبوت میں نماز کا سب سے اہم فلسفہ بیان کیا گیا ہے، ارشاد ہوتا ہے کہ
 إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ
"بے شک نماز بے حیائی اوربری بات سے روکتی ہے ۔ ‘‘
 اور سارے مسلمانوں کا یہ ایمان ہے کہ اللہ کا کہنا صحیح ہے لیکن پھر بھی ہماری نماز ہمیں فاحشی اور برائی سے کیوں نہیں روکتی بلکہ ہماری برائی کی وجہ کر ہماری نمازیں چھوٹ جاتی ہے۔
اس لئے کہ ہم نماز پڑھتے ہیں بغیر سمجھے۔
اگر ہمیں صرف اس بات کا ادراک ہو جائے کہ ہم کس عظیم ذات کے سامنے کھڑیں ہیں تو اِتنا ہی کافی ہے   ہمیں فحاشی و منکرات سے روکنے کیلئے۔


 نمبر 6 ۔۔ زکوٰۃ ذریعہ ہے دل کو پاک کرنے کا

اللہ تعالٰی کا فرمان ہے:
خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِم بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ ۗ وَاللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿ سورة التوبة ١٠٣﴾  
 ’’ آپ ان کے اموال میں سے زکوِٰلے لیجئے کہ اس کے ذریعہ یہ پاک و پاکیزہ ہوجائیں اور انہیں دعائیں دیجئے کہ آپ کی دعا ان کے لئے تسکین قلب کا باعث ہوگی اور خدا سب کا سننے والا اور جاننے والا ہے ۔ ‘‘
لہذا زکوٰۃ ادا کیجئے اور اپنے دل کی دنیا تبدیل کیجئے۔


 نمبر 7   ۔۔۔ روزہ سے تقویٰ حاصل کیجئے اور اپنے دل کی دنیا تبدیل کیجئے

 ارشادِ باری تعالٰی ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ  ﴿سورة البقرة  ١٨٣ ﴾
  " اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے،  تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو ۔"


نمبر 8 ۔۔۔  حج سے یہ دل تبدیل ہو سکتا ہے

 وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَىٰ ۚ وَاتَّقُونِ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ ﴿سورة البقرة  ١٩٧ ﴾
" اپنے لئے زادُ راہ فراہم کرو کہ بہترین زادُ راہ تقویٰ ہے اوراے صاحبانِ عقل! ہم سے ڈرو ۔ ‘‘
 حج کی آیت میں بھی اللہ تعالیٰ نے تقویٰ ہی کو مقدم رکھنے کا درس دیا ہے۔ لہذا حج کرنے سے بھی ہماری دل تبدیل ہوگی اور ہم تبدیل ہو سکتے ہیں۔


نمبر 9 ۔۔۔ استغفار سے یہ تنگی دور ہوجائے گی یہ مصیبت ٹل جائے گا۔

توبہ و استغفار انسان کے دل گناہوں کے سیاہ دھبے دور کرکے اُسے کام یابی کے بلند مدارج تک پہنچا دیتی ہے۔
بحیثیت مسلمان مومن بندوں کو کثرتِ توبہ واستغفار کے ذریعہ اپنے دلوں سے معصیت کے زنگ کو زائل کرتے رہنا چاہیے او ر حالات کی تبدیلی کیلئے استغفار اکسیر اعظم ہے۔

 وَتُوبُوا إِلَى اللَّـهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿سورة النور ٣١﴾
" اے اہل ایمان! تم سب مل کر اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو۔ تاکہ تم فلاح پاؤ۔ ‘‘

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا:
" جو شخص پابندی سے استغفار کرتا رہتا ہے اللہ تعالی اسکے لئے ہر تنگی سے نکلنےکا راستہ بنا دیتے ہیں، ہر غم سے اسے نجات عطا فرماتے ہیں اور اسے ایسی جگہ سے
روزی عطا فرماتے ہیں جہاں سے اسکو گمان بھی نہیں ہوتا-" (ابو دائود)
اپنے گناہوں کا اعتراف اور توبہ و استغفار کیجئے اور ساتھ ہی پوری امت کے لئے بھی مغفرت کی دعا کرنی چاہئے۔
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے یہ سنا ہے کہ: جو شخص مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے استغفار کرے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر مومن اور ہر مومنہ کے( استغفار) کے عوض ایک نیکی لکھ دے گا۔ ( طبرانی)
استغفار کے آسان صیغے:
۱۔۔ استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ۔
۲۔۔ رب اغفر وارحم وانت خیر الراحمین۔
۳۔۔  استغفراللہ العظیم الذی لا الٰہ الا ہوالحی القیوم واتوب الیہ۔


نمبر 10 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کا ذکر

دل کی تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ کثرت سے اللہ کا ذکر کیا جائے کیونکہ اللہ کا فرمان ہے

 أَلَا بِذِكْرِ اللَّـهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ  ﴿سورة الرعد ٢٨ ﴾
"  یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ "

 اور اس کے بعد مزید ارشاد فرمایا کہ

وَلَذِکْرُ اللهِ اٴکبَرْ
”ذکر خدا اس سے بھی بلند و بالاتر ہے“



اوپر بیان کردہ تبدیلی کے اِسلامی طریقۂ کار کیا مشکل ہے۔
کتنے لوگ ہیں جو اِن میں سے صرف ایک سے تبدیل ہوئے ہیں۔ ہمارے عظیم رب نے ہمیں دس آسان طریقے بتائیں ہیں جوسارے کے سارے صراطِ مستقیم کے طرف لے جانے والی ہیں
 لیکن آج کا مسلمان اِن طریقوں کو چھوڑ کر طاغوت کے ہر طریقے سے تبدیلی چاہتا ہے‘ اِنقلاب لانا چاہتا ہے۔
اور پھر جو تبدیلی آتی ہے اُس میں شر ہی شر اور فساد ہی فساد ہوتا ہے‘ جس اِنقلاب میں مسلمان مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہوتا ہے‘  جس میں ملک کو افراتفری‘ بے سکونی‘ غربت اور پھر بے حیائی و دہشت گردی کے بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے اور ملک کے ہر گلی میں شیطان ناچ رہا ہوتا ہے۔
اسی تبدیلی‘ اسی اِنقلاب کے خواہاں ہیں آزادی اور انقلاب مارچ والے۔۔

میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ میں تبدیلی کے خلاف نہیں لیکن ایسی تبدیلی سے اللہ پناہ چاہتا ہوں۔

اے اللہ ہم ایسی تبدیلی‘ ایسی اِنقلاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں جو طاغوت کے طریقے سے آئے۔
اے اللہ ایسے طاغوت کے پجاریوں سے ارضِ پاک کی اور تمام مسلمانوں کی حفاظت فرما۔
اے اللہ سارے مسلمان کو دین کی سمجھ عطا کر کہ وہ تیرے رضاء کے مطابق تبدیلی کیلئے جد جہد کریں۔
اے اللہ ہمیں اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر دے کہ تو ہم سے راضی ہو اور ہم تجھ سے راضی ہوں ۔
اے اللہ اُمتِ مسلماء کو ذلت و غلامی سے نجات دے۔ اُمت کی مغلوبیت کو غلبہ میں بدل دے۔
اے اللہ ہمیں ایسا رہنما عطا کر جو تیرے بندوں کی تیرے پسندیدہ دین کے طرف رہنمائی کرے اور اسلامی طریقۂ کار کے مطابق تبدیلی لاکر ملک و قوم کی امن و امان کی راہ پر چلائے۔
آمین۔